دُلہن کے منتظر لڈو کھیلتے دولہا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کہتے ہیں لڑکیاں تیاری میں وقت لیتی ہیں. اور جب بات اپنی شادی کی ہو تو تیاری میں معمول سے زیادہ وقت لگ جاتا ہے۔

ایسے میں اپنی شادی میں دلہن کا انتظار کرتا بیچارہ دولہا سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز اس وقت بن گیا. جب اپنے فون پر دوستوں کے ساتھ لڈو کھیلتے ہوئے. اس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مسکان نامی صارف نے ایک تصویر شیئر کی ہے. جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں دولہا 2 دوستوں کے ساتھ لڈو کھیلنے میں مگن دکھائی دے رہا ہے، جبکہ اس کے عقب میں شادی کا منڈپ، پنڈت اور فوٹو گرافر دکھائی دے رہے ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ بھائی کی اپنی ترجیحات ہیں۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ تصویر کو 4 لاکھ 65 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں. جبکہ تصویر وائرل ہوتے ہی صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے لڈو نہیں رکنا چاہیے. جبکہ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ٹائم پاس کرنے کا اچھا طریقہ ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.