دلہن کو سونے میں تولنے والی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

دلہن
دلہن کو سونے ميں تولنا

بیٹی کو دھوم دھام سے رخصت کرنا ہر باپ کی دیرینہ خواہش ہوتی ہے۔ ایسی ہی خواہش لیئے دبئی میں مقیم پاکستانی کاروباری شخص نے اپنی بیٹی عائشہ نامہ دلہن کو سونے میں تول دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔ کہ شادی کی اس خاص تقریب کو مغل بادشاہ جودھا اکبر پر مبنی فلم کی تھیم پر منعقد کیا جاتا ہے۔

فلم سے مماثلت دکھانے کے لئے ملبوسات سے لے کر زیورات۔ دولہا اور دلہن کی انٹری سے لے۔ کر ڈانس تک پرچیز کا باریک بینی سے خیال رکھا گیا۔ یہاں تک کہ فلم میں دکھایا گیا ایک سین جس میں جودھا کو سونے میں تولا جاتا ہے۔ کو بھی عین اسی طرح دہرایا گیا۔

دلہن کو سونے میں تولنے والی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

باپ کی جانب سے جب دلہن کو سونے میں تولتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر ایک صارف نے اسے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

تاہم اب اس ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ فوٹو اور ویڈیوگرافر نے وضاحت پیش کی ہے۔ کہ مذکورہ ویڈیو میں سونے کی اصل اینٹیں نہیں بلکہ پتھر کی اینٹوں پر سونے کا رنگ کیا گیا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.