نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت دسمبر 2023 میں آئی ٹی برآمدات میں22.67 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا جس سے آئی ٹی کی برآمدات کا حجم بڑھ کر 30 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہوگیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق نومبر 2023 میں یہ منافع 13 فیصد تھا۔
وزارت آئی ٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ 50 فیصد ڈالرز رکھنے کی سہولت، ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم، فری لانسرز کے لیے. سہولیات برآمدات میں اضافے کے بنیادی عوامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کے لیے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اٹھائے گئے. اقدامات کے لیے وزیر اعظم اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے اہم کردار ادا کیا. جس پر ان کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسیوں کا مقصد آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کا فروغ. اور ملکی معیشت کو استحکام دینا ہے۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ یہ تو ابھی آغاز ہے، جلد ان پالیسیوں کی بدولت بڑے نتائج سامنے آئیں گے. جس سے آئی ٹی مصنوعات کے لیے. مقرر کیا گیا 10 ارب ڈالرز کا ہدف بھی پورا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی اصلاحات سے آنے والی حکومت کے لیے. آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کا راستہ ہموار کر دیا ہے۔