دبئی میں عراقی طیارے سے ریچھ فرار ہوگیا اور پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے باعث پرواز میں تاخیر ہونے کی وجہ سے مسافر شدید ناراض ہوئے جبکہ حکام نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
عراقی ایئرویز نے کہا کہ ریچھ کی نقل و حمل کا طریقہ کار قانون کے مطابق اور بین الاقوامی ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے منظور کردہ طریقہ کار. اور معیارات کے مطابق انجام دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ریچھ کارگو والے حصّے میں موجود کریٹ سے فرار ہوا. جبکہ ٹیک آف میں تاخیر کی وجہ سے پائلٹ نے مسافروں سے معذرت کرلی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایئر لائن کمپنی کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی. کہ ریچھ کو عراقی دارالحکومت منتقل کیا جا رہا تھا۔