دبئی: جاری ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کے افسران نے پاکستانی جے ایف-17 تھنڈر طیارے کے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بنوائیں، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

دبئی: ایئر شو میں بھارتی پائلٹس نے پاکستان ایئر فورس کے پویلین کا دورہ کیا. اور جے ایف-17 تھنڈر کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں۔

دبئی: ایئر شو میں پاکستانی جے ایف-17 تھنڈر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا. بھارتی پائلٹس بھی اس کی صلاحیتوں سے متاثر ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا جدید لڑاکا طیارہ جے ایف-17 تھنڈر دبئی ایئر شو 2025 میں شائقین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ماہرین اور بھارتی فضائیہ کے پائلٹس کے لیے بھی خاص دلچسپی کا باعث بنا۔ بھارتی پائلٹس نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا، جے ایف-17 کی کارکردگی، ٹیکنالوجی اور خصوصیات کے بارے میں. دلچسپی سے سوالات کیے اور طیارے کے ساتھ. تصاویر و سیلفیاں بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جے ایف-17 تھنڈر کی جدید ٹیکنالوجی، کم لاگت، کثیر الم Jena صلاحیت اور عملی میدان میں ثابت شدہ کارکردگی. نے اسے عالمی سطح پر ایک قابل اعتماد لڑاکا طیارہ بنا دیا ہے۔

خریداری

ایئر شو کے دوران ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف-17 کی خریداری کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر بھی دستخط ہوئے، جو پاکستان کی دفاعی برآمدات اور صنعتی ترقی میں اہم پیش رفت ہے۔

واضح رہے کہ آپریشن "معرکہ حق” میں بھی جے ایف-17 تھنڈر نے بھارتی فضائیہ کے مقابلے. میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی، اہم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا. اور اپنی برتری ثابت کی. جس کی وجہ سے آج بھی عالمی ایئر فورسز اس کی صلاحیتوں کو سراہتی ہیں۔

دبئی ایئر شو میں جے ایف-17 تھنڈر ایک بار پھر پاکستان کی دفاعی طاقت اور انجینئرنگ کی عمدگی کا زندہ ثبوت بن کر ابھرا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.