بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ دبئی کےلیے سیاحتی ویزا کی درخواستوں کے مسترد کیے. جانے کی شرح بڑھ گئی، جو اس سے قبل کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔
بتایا جارہا ہے کہ پہلے 99 فیصد کے قریب درخواستیں منظور ہوجاتی تھیں جبکہ صرف ایک سے دو فیصد تک سیاحتی ویزے کی درخواستیں مسترد کی جاتی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی امیگریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سیاحتی ویزا کےلیے. سخت شرائط متعارف کروائے جانے کے بعد درخواستوں کے مسترد ہونے کی شرح 6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
نئی پالیسی
اماراتی حکام کی جانب سے سیاحتی. ویزا سے متعلق نئی پالیسی میں ریٹرن ٹکٹ کی کاپی، ہوٹل کی بکنگ کا کیو آر کوڈ دکھانا شامل ہے جبکہ ایسے افراد جو اپنے رشتہ داروں کے پاس جارہے ہیں انہیں وہاں موجود شخص سے متعلق اضافی شواہد فراہم کرنے ہوں گے۔
ادھر بھارتی ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے. کہ درخواستوں کے مسترد ہونے پر کمپنیوں. کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. جس میں ہوٹل کی بکنگ اور ٹکٹس وغیرہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جن دستاویزات کو اماراتی حکام نے آن لائن ویزا درخواست کیلئے لازمی قرار دیا ہے وہ اس سے قبل اماراتی ایئرپورٹس پر متعلقہ افسر کے کہنے پر دکھائی جاتی تھیں۔
علاوہ ازیں اماراتی حکام نے یہ شرط بھی عائد کی ہے. کہ سیاح یہاں آنے سے قبل اس بات کا بھی ثبوت دے کہ اس کے پاس دبئی میں رہنے کیلئے مناسب رقم بھی موجود ہے۔