معروف گلوکار علی ظفر نے خواتین کے عالمی دن پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں علی ظفر نے کہا کہ آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک چھوٹی سی نظم سناتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تھوڑی سی مکس فالودہ قسم کی نظم ہے۔ یہ اسے سننے کے بعد برا نہیں مانیے گا۔
علی ظفر نے کہا کہ یہ نظم ان خواتین کیلئے منسوب کرتا ہوں۔ جنہوں نے اس دنیا کو بہترین جگہ بنایا، شکریہ آپ سب کا جنہوں نے ہمیں بہتر آدمی اور انسان بنایا۔