
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھیں اور ڈھاکہ کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔
بی این پی نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی کہ ان کی پیاری لیڈر صبحِ صادق کے قریب، فجر کی نماز کے کچھ دیر بعد چھ بجے اس جہانِ فانی سے رخصت ہو گئیں۔ پارٹی کے مطابق، "ہماری محبوب لیڈر اب ہم میں موجود نہیں ہیں۔”
پیر کو ان کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے بتایا تھا کہ خالدہ ضیا کی حالتِ صحت انتہائی تشویشناک ہے اور تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔ وہ گذشتہ کئی ماہ سے سنگین بیماری میں مبتلا تھیں۔
پاکستان کا اظہارِ افسوس
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بیگم خالدہ ضیا کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے. کہا کہ "بیگم ضیا پاکستان کی سچی دوست تھیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ غم. کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام بنگلہ دیش کے لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
سیاسی سفر
بیگم خالدہ ضیا گذشتہ چار دہائیوں سے بنگلہ دیش کی سیاست کا اہم حصہ رہی ہیں۔ ان کے شوہر اور سابق صدر ضیا الرحمان کی 1981 میں ہلاکت کے بعد انہوں نے بی این پی کی قیادت سنبھالی۔
1991 میں 20 سال بعد ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے. وہ بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں. وہ دو بار (1991-1996 اور 2001-2006) ملک کی وزیراعظم رہیں۔
ان کی سیاسی زندگی بدعنوانی کے الزامات. قانونی مقدمات اور سیاسی حریف جماعت عوامی لیگ کے ساتھ شدید کشیدگی کا شکار رہی۔
بیگم خالدہ ضیا کی وفات سے بنگلہ دیش کی سیاست میں ایک دور کا خاتمہ ہو گیا ہے. ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے انتظامات جلد اعلان کیے جائیں گے۔
