حکومت کا جاتے جاتے سرکاری ملازمین کو الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کا تحفہ

الاؤنسز میں اضافہ یکم جولائی سے نافذ العمل ہے 

حکومت نے آج اپنی مدت اختتام پذیر ہونے سے قبل سرکاری فرائض ادا کرنے والے تمام سرکاری ملازمین کے یومیہ سفری اور مائلیج الاؤنسز میں 50 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق منگل کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ملک کے اندر اب گریڈ 22 کے ملازمین کے لیے. یومیہ زیادہ سے زیادہ 7 ہزار 200 روپے خصوصی الاؤنسز کی اجازت ہوگی، اس کے بعد گریڈ 21 کے ملازمین کو 6 ہزار روپے جبکہ گریڈ 19 اور 20 والوں کو 4 ہزار 920 روپے ملیں گے۔

اسی طرح گریڈ 17 اور 18 کے ملازمین کے لیے زیادہ سے زیادہ خصوصی. یومیہ الاؤنس 3 ہزار 840 روپے مقرر کیا گیا ہے، اس کے بعد گریڈ 12 سے. 16 کے ملازمین کے لیے 2 ہزار 160 روپے، گریڈ 5 سے 11 کے ملازمین کے لیے ایک ہزار 320 روپے اور گریڈ ایک سے 4 کے لیے یومیہ ایک ہزار 200 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

الاؤنسز میں اضافہ یکم جولائی سے نافذ العمل ہے۔

گاڑیوں کے لیے 7.5 روپے

ٹرانسپورٹیشن لاگت میں بھی 50 فیصد اضافہ کر کے گاڑیوں کے لیے 7.5 روپے. فی کلومیٹر اور موٹر سائیکلوں کے لیے 3.75 روپے فی. کلو میٹر کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ذاتی کاروں یا ٹیکسیوں کے لیے فی کلو میٹر مائلیج الاؤنس 50 فیصد بڑھا کر 15 روپے، موٹر سائیکلوں کے لیے 6 روپے، سائیکلوں کے لیے 3 روپے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے. 3.75 روپے فی کلو میٹر کر دیا گیا ہے۔

گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے ملازمین کے لیے ہوائی سفر کی اجازت ہے. جبکہ ریٹائرمنٹ یا تبادلے پر ذاتی اشیا لے جانے کی لاگت بھی 0.03 روپے کلو فی کلومیٹر تک بڑھا دی گئی ہے۔

مندرجہ بالا یومیہ الاؤنس مخصوص اسٹیشنوں پر لاگو ہوتا ہے. جنہیں وقتاً فوقتاً نوٹیفائیڈ کیا جاتا ہے، ان میں حیدرآباد، کراچی، سکھر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، کوئٹہ، سرگودھا، سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور، گوادر. گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں مظفر آباد اور میرپور شامل ہیں۔

یومیہ الاؤنس

اسی طرح دیگر اسٹیشنوں کے ملازمین کے لیے عمومی یومیہ الاؤنس کی شرح میں 50 فیصد اضافہ کر کے گریڈ 21 اور 22 کے ملازمین کے لیے 4 ہزار 200 روپے، گریڈ 19 اور 20 کے لیے 3 ہزار 720 روپے، گریڈ 17 اور 18 کے لیے 3 ہزار روپے، گریڈ 12 اور 16 کے لیے ایک ہزار 680 روپے، گریڈ 5 سے 11 کے ملازمین کے لیے 936 روپے. اور گریڈ ٓایک سے 4 کے ملازمین کے لیے. بڑھا کر 744 روپے تک کر دیا گیا ہے۔

یہ شرحیں وہاں لاگو نہیں ہوں گی. جہاں آپریشنل ڈیوٹی کے لیے. 20 مقررہ یومیہ الاؤنس تنخواہ کے ساتھ ادا کیے جا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں گریڈ ایک سے 19 تک کے سرکاری ملازمین سرکاری گیسٹ ہاؤسز، پبلک سیکٹر کارپوریشنز، ریسٹ ہاؤسز، موٹلز اور ہوٹلوں میں رہ سکتے ہیں. (سوائے فائیو اسٹار والے)، وہ رسیدیں پیش کرنے پر کمرے کے اصل کرایہ کے چارجز کا دعویٰ کر سکتے ہیں. جو مخصوص اسٹیشنوں میں زیادہ سے زیادہ تین یومیہ الاؤنسز اور غیر. متعین اسٹیشنوں پر ڈیڑھ یومیہ الاؤنسز کے ساتھ مشروط ہیں۔

جہاں ہوٹل میں رہائش کی کوئی رسید پیش نہیں کی جاتی ہے. وہاں مخصوص اسٹیشنوں میں دو یومیہ الاؤنسز اور غیر مخصوص اسٹیشنوں پر ایک الاؤنس کے. برابر رہائش کے چارجز کی شرح قابل قبول ہوگی۔

تبصره

  1. Es lohnt sich, die Preise mit denen im Mandalay Bay zu vergleichen, das ein ähnlich breites Spektrum bietet, jedoch in einer weniger begehrenswerten Umgebung.
    Mit seinen 5000 Zimmern ist es das zweitgrößte Hotel weltweit – aber das ist nicht einmal die halbe Miete.
    Das größte Hotel (nach Zimmeranzahl) in Las Vegas hat das größte Casino der
    Stadt, viele der besten Restaurants, einen riesigen und vergnüglichen Pool-Komplex und eine enorme Auswahl an Unterhaltungsmöglichkeiten vor Ort.

    Das Hotel verfügt über 30 Etagen mit einer
    Reihe verschiedener Möglichkeiten, um die
    Hitze von Nevada zu besiegen, darunter 5 Außenpools und Wasserspiele wie Flüsse
    und Wasserfälle, die insgesamt 6,6 Hektar Land bedecken. Eure Abende könnt ihr im hoteleigenen Casino oder den Nachtclubs des Resorts verbringen.
    Eine Nacht im Doppelzimmer mit Kingsize Bett bekommt ihr im MGM ab 89 €.

    Für besonders gehobene Ansprüche bietet das Hotel 29 private
    Villen an. Dieser umfasst fünf Schwimmbecken, einen Strömungskanal und drei Whirlpools.
    Das im japanischen Stil gehaltene Wellnesscenter bietet neben verschiedenen Massagen auch Air-Bräunung, Gesichtsbehandlungen, Maniküre
    und Pediküre an.
    Das MGM Grand bietet eine beeindruckende Auswahl an gastronomischen Einrichtungen,
    darunter preisgekrönte Restaurants und verschiedene Bars.
    Die Wohneinheiten im MGM Grand sind modern und klassisch eingerichtet und bieten den Gästen allen Komfort, den sie
    sich wünschen. Die berühmte Fremont Street Experience ist
    etwa 12 km entfernt und die University of Nevada in Las Vegas erreichen Sie in nur
    10 Fahrminuten.

    References:
    https://online-spielhallen.de/ihr-leitfaden-zum-irwin-casino-login/

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.