پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ وہ اب جلد ہی شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
حریم فاروق نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور. مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے دیگر موضوعات کے علاوہ اپنی شادی کے بارے میں بھی بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے. کہ میں اب جلد ہی شادی کرنے والی ہوں لیکن میری شادی کا وقت اللّٰہ ہی. بہتر جانتا ہے مگر میرا شادی کرنے. کا ارادہ ہے۔
اداکارہ نے بتایا. کہ میں کسی ایسے شخص سے شادی کروں گی جو صاف دل، سچا اور نرم مزاج ہو، یہ خصوصیات میرے لیے اہم ہیں۔
اُنہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے. کہا کہ جو شخص نرم مزاج ہوگا وہ اپنے رشتوں کو بہتر انداز میں نبھائے گا، وہ اپنے پیاروں کے ساتھ مخلص ہوگا. اور بغیر کسی. لالچ یا توقع کے ان کا خیال رکھے گا۔