جاپان کی باغبانی کمپنی نے 5 سال کی محنت کے بعد لیموں والا خربوزہ تیار کرلیا۔
کمپنی نے بیرون ملک سے اصلی خربوزہ درآمد کرکے اس کی افزائش کے دوران لیموں شامل کیا اور یوں لیموں خربوزے تیار ہوئے۔
ماہرین نے متعدد عوامل پر تجربات کیے جن میں کاشتکاری کے طریقوں سے لے کر کٹائی تک کا کام شامل تھا۔
اس کے نتیجے میں جو پھل تیار ہوا. وہ خربوزے کی طرح رسیلا اور میٹھا ہے لیکن اس میں بہت معمولی سی لیموں کی کھٹاس بھی ہے۔
لیموں خربوزا عام خربوزے کی طرح گول ہے. لیکن اس پر پٹیاں نہیں ہیں، اس کا چھلکا ناشپاتی جیسا ہے۔
جاپان میں صرف 5 کسان ہیں جو اس وقت لیموں خربوزے اگا رہے ہیں، رواں برس وہ 3 ہزار 800 لیموں خربوزے اگائیں گے۔
جاپان کی سپرمارکیٹس میں لیموں خربوزا آچکا ہے. ایک لیموں خربوزا 22 ڈالر (تقریباً 6 ہزار روپے) کا فروخت ہو رہا ہے۔