تیسرا ون ڈے: فخرزمان کی سنچری، نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف

فخرزمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں سنچری بنائی—فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے فخرزمان کی سنچری اور محمد رضوان کی نصف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 280 رنز بنا لیے۔

کراچی میں کھیلے جارہے۔ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو باؤلنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے۔ اس لیے ہم زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستانی اوپنرز نے ایک مرتبہ پھر ناقص آغاز فراہم کیا۔ اس دفعہ سیریز میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے شان مسعود دوسرے اوور میں صفر پر فرگوسن کی وکٹ بن گئے۔

کپتان بابراعظم بھی جلدی آؤٹ ہوئے، کیوی باؤلر بریسویل نے میزبان ٹیم کے کپتان کو ساتویں اوور میں اس وقت آؤٹ کیا جب ٹیم کا اسکور محض 21 رنز تھا۔ اور انہوں نے صرف 4 رنز بنائے تھے۔

کپتان اور نائب کپتان کے پویلین لوٹ جانے کے بعد محمد رضوان نے فخرزمان کے ساتھ مل کر ٹیم کو مشکل سے نکال دیا۔

محمد رضوان نے اس شراکت کے دوران اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔

ٹیم کا اسکور پر 33 ویں اوور میں 175 رنز پر پہنچا تھا کہ رضوان کی 77 رنز کی اننگز کا خاتمہ کیا، جس میں 6 چوکے شامل تھے اور اش سودھی نے ان کی وکٹیں اڑا دیں۔

فخرزمان اور حارث سہیل کی سنچری

فخرزمان نے حارث سہیل کے ساتھ مختصر شراکت کی لیکن طویل عرصے بعد اپنی سنچری بنائی جو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی سنچری ہے۔

تجربہ کار اوپنر 122 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد نیکولس کی اچھی فیلڈنگ کے باعث رن آؤٹ ہوگئے۔

حارث سہیل پاکستان کے آؤٹ ہونے والے پانچویں بلے باز تھے، جو رن آؤٹ ہوئے تاہم 22 رنز بنا کر مجموعی اسکور 43 ویں اوور میں 225 رنز تک پہنچا دیا تھا۔

محمد نواز 8 رنز بنا کر 247 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

اسامہ میر نے ایک چھکا ضرور مارا لیکن اس سے آگے نہیں بڑھ سکے اور 253 کے ۔اسکو پر ٹم ساؤدھی کو وکٹ دے گئے۔

آغا سلمان نے تیزرفتار بیٹنگ کی اور پاکستان کو معقول اسکور کی طرف لے گئے۔ تاہم وہ اپنی نصف سنچری مکمل نہ کر پائے۔

آل راؤنڈر آغا سلمان نے 43 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رنز بنائے اور مجموعی اسکور 270 تک پہنچایا۔

پاکستان کی جانب سے آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز محمد وسیم تھے۔ جو آخری اوور چوتھی گیند پر آؤٹ ہوئے، وسیم جب 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور 176 رنز تھا۔

محمد حسنین نے آخری گیند پر فرگوسن کو چوکا رسید کر کے پاکستان کا اسکور 280 رنز کردیا۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 280 رنز بنائے۔

نيوزی لينڈ

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤدھی نے سب سے زیادہ 3، لوکی فرگوسن نے 2، مائیکل بریسویل اور اش سودھی نے ایک،ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اور امام الحق کی جگہ شان مسعود۔ اور نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو ۔قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے میچ کے لیے۔ اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے۔ درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ اور آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سیریز بھی اپنے نام کرلے گی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، شان مسعود، فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین اور حارث رؤف

نیوزی لینڈ: کین ولیمسن (کپتان)، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل۔ گلین فلپس۔ مائیکل بریسویل۔ مچل سینٹنر۔ اش سودھی، ٹم ساؤدھی اور لوکی فرگوسن

تبصره

  1. Neue Spieler erhalten Zugang zu Tutorials, Demospielen und einem lohnenden Willkommensbonus.
    Crownplay casino online bietet schnelle Ein- und Auszahlungen rund
    um die Uhr. Mit einer umfangreichen Sammlung an Spielautomaten, spannenden Tischspielen und einem erstklassigen Live-Casino-Erlebnis bietet Crownplay
    für jeden Spielertyp etwas. Unsere Slot-Turniere bei Crown Play Deutschland sehen Tausende von deutschen Spielern, die um Spitzenpositionen auf der Rangliste konkurrieren, mit Preisen einschließlich Bargeld, Freispielen und Luxusartikeln. Unsere Live-Wetten-Funktion umfasst Tausende von In-Play-Märkten mit dynamischen Quoten, die in Echtzeit aktualisiert werden, während die Cash-Out-Option Ihnen vollständige Kontrolle über Ihre Wetten gibt, besonders wichtig bei volatilen deutschen Ligaspielen. Mit Limits von €0,50 bis €50.000 pro Hand bedient CrownPlay Deutschland
    jedes Budget und jeden Spielstil, vom Gelegenheitsspieler bis zum deutschen High Roller.

    Je mehr Sie bei Crown Play Deutschland spielen, desto schneller steigen Sie durch die Stufen Bronze Ritter,
    Silber Herzog, Gold Kaiser und Platin König auf – Namen, die die deutsche Kultur und Geschichte ehren.
    Erkunden Sie unsere umfangreiche Auswahl an Tischspielen mit über 40
    Blackjack-Varianten, 30+ Roulette-Tischen (einschließlich deutschem Roulette), Baccarat, Poker und Spezialspielen. Unsere exklusive CrownPlay Deutschland Originals-Kollektion bietet
    einzigartige Spiele, die Sie nirgendwo anders finden werden, entwickelt speziell für unsere deutschen Spieler mit verbesserten RTPs und innovativen Features, die deutsche Themen und Kultur feiern.

    References:
    https://online-spielhallen.de/vegadream-casino-aktionscode-dein-weg-zum-bonus-traum/

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.