تولیے پر کتنی اقسام کے جراثیم ہوتے ہیں اور اسے کتنے دن بعد دھو لینا چاہیے؟

ہم اپنے ہاتھ، منھ اور بدن کو خشک کرنے کے لیے جس تولیے کا استعمال کرتے ہیں وہ بہت جلدی گندے ہو جاتے ہیں اور ان میں بہت سارے جراثیم بھی سمٹ آتے ہیں۔ تو ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہمیں تولیے کو کب اور کتنی دیر استعمال کے بعد دھو لینا چاہیے؟

آپ نے شاید آج صبح بھی اپنے ہاتھوں، چہرے اور جسم کو کسی تولیے سے صاف کیا ہو گا۔ لیکن وہ تولیہ کتنا صاف تھا جس سے آپ نے اپنے جسم کو خشک کیا تھا؟ ہم میں سے بہت سے لوگ تولیہ ہفتے میں ایک بار دھوتے ہیں اور بعض کافی دنوں بعد اور اس حوالے سے سب لوگوں اور گھرانوں کی عادات یکساں نہیں۔

برطانیہ میں 100 افراد پر کی گئی ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے. کہ اُن میں سے تقریباً ایک تہائی یعنی 33 افراد مہینے میں صرف ایک بار ہی اپنا تولیہ دھوتے ہیں۔ ایک سروے میں یہ بھی پتا چلا ہے. کہ کچھ لوگ تو ایسے ہیں. جنھوں نے سال میں صرف ایک بار ہی تولیے. کو دھونے کی مشقت کی۔

...

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.