تائیوان میں بیوی سے صلح کرنے کے لیے اس کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرنے والے ایک شخص کو 3 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، ہیو نامی شخص کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر اپنی بیوی کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے جرم کا مرتکب ٹھہرایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، تائیوان کےشہر چیائی کے رہائشی ہیو کی بیوی مس یو گزشتہ برس مئی میں آپس میں ہونے والے ایک تنازع کے بعد گھر چھوڑ کر بیٹی کو ساتھ. لےکر اپنے والدین کے پاس واپس چلی گئی تھی۔
مس یو نے گھر چھوڑ کر جانے کے بعد اپنے شوہر کی کالز لینا بند کر دیں. اور اس سے رابطہ بالکل منقطع کر دیا۔
اس کے بعد ہیو نے اپنی بیوی کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرنے کا فیصلہ کیا. تاکہ وہ اپنی بیٹی اور ساس کو پیغام بھیج سکے۔
ہیو نے بیوی کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرکے اپنی ساس کو پیغام بھیجا. جس میں اس نے اپنے رویے کے لیے معافی مانگی اور ان سے تنازعہ میں مداخلت کرکے صلح کروانے کو کہا۔
شوہر کے خلاف مقدمہ
بیوی کو علم ہوا کہ اس کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے. تو اس نے مبینہ طور پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔
عدالت کو بتایا گیا. کہ اس شخص نے اپنی بیٹی اور ساس سے رابطہ کرنے کے لیے اپنی بیوی کے فیس بک اکاؤنٹ کو 2 بار لاگ ان کیا پہلی بار31 مئی اور دوسری بار1 جون کو۔
عدالت نے ہیو کو 3 ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے. کہا کہ’تمام افراد شادی. کے بعد بھی پرائیویسی کے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوتے اور اس لیے عدالت ہیو کو. اپنی بیوی کا اکاؤنٹ بغیر اجازت استعمال کرنے. اور ڈیجیٹل ریکارڈ کو تبدیل کرنے کے جرم میں سزا دیتی ہے‘۔
رپورٹ کے مطابق، اس شخص نے اعتراف جرم کیا اور اسے تائیوان کے کریمنل کوڈ کے تحت ’کمپیوٹر سیکیورٹی کے خلاف جرائم‘ .کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔
سزا سنانے کے ساتھ ہی عدالت نے ہیو کو تقریباً 25 یورو. یومیہ جرمانہ ادا کرکے سزا کو. کم کرنے کا اختیار دیا ہے۔