جنوبی کوریا کا شہری بھارت میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران زمین پر آ گرا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات میں پیش آیا ہے۔ جہاں جنوبی کوریا کا شہری پیراگلائیڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا ہے۔
پیراگلائیڈنگ کے دوران پیراشوٹ نہ۔ کھلنے سے شہری 50 فٹ کی بلندی سے۔ نیچے آ گرا جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔
مذکورہ جنوبی کورین شہری کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔