بھارتی اداکارہ ندھی اگروال کو پروموشنل ایونٹ میں بھیڑ نے چاروں طرف سے گھیر لیا

اگروال

حیدرآباد میں ’دی راجہ صاحب‘ گانے کی لانچ تقریب کے دوران بھارتی اداکارہ ندھی اگروال کو ہجوم نے گھیر لیا، جس سے انہیں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ایونٹ ختم ہونے کے بعد ندھی اگروال کو اپنی کار تک پہنچنا مشکل ہو گیا. کیونکہ پرجوش مداح سیکیورٹی رکاوٹیں توڑتے ہوئے ان کے انتہائی قریب آنے کی کوشش کر رہے تھے۔

سیکیورٹی گارڈز نے ہجوم کو دھکے دے کر اداکارہ کے لیے راستہ بنانے کی جدوجہد کی۔ اس واقعے کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں. جن میں ندھی کو اپنا دوپٹہ مضبوطی. سے پکڑے اور واضح پریشانی کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سیکیورٹی انتظامات

اداکارہ کے چہرے پر نظر آنے والا خوف اور بے چینی نے عوامی پروگراموں میں سیکیورٹی انتظامات کی ناکافی پن پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

جیسے ہی وہ کار میں بیٹھیں، ندھی نے راحت کی سانس لیتے ہوئے کہا، "اے خدا، یہ کیا تھا؟” سوشل میڈیا صارفین نے ہجوم کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی شدید مذمت کی اور مستقبل کے ایونٹس میں زیادہ بہتر. سیکیورٹی اور بھیڑ کنٹرول کے اقدامات کا مطالبہ کیا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.