
بی سی بی نے آئی سی سی کی طرف سے ‘الٹی میٹم’ کی خبروں کی تردید کردی
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انڈیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے متعلق بنگلہ دیشی ٹیم کے سکیورٹی خدشات پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل. (آئی سی سی) کی طرف سے ‘الٹی میٹم’ دیے جانے کی خبروں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
کچھ میڈیا رپورٹس، بشمول کرک انفو، میں دعویٰ کیا گیا تھا. کہ آئی سی سی نے بی سی بی کو پیغام بھیجا ہے کہ بنگلہ دیش کو یا تو انڈیا میں ہی ٹورنامنٹ کھیلنا ہوگا یا پھر پوائنٹس کھو کر مقابلوں سے باہر ہونا پڑے گا۔
تاہم بی سی بی نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ یہ رپورٹس غلط اور بے بنیاد ہیں. بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے. ان کے سکیورٹی خدشات کے حوالے سے باضابطہ جواب موصول ہوا ہے. لیکن اس میں کسی قسم کا الٹی میٹم یا دباؤ کا ذکر بالکل نہیں کیا گیا۔
سکیورٹی پلان
بی سی بی کے مطابق آئی سی سی نے اپنے پیغام میں بنگلہ دیشی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں مکمل اور بلا رکاوٹ شرکت کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ بورڈ نے مزید کہا. کہ بی سی بی کی طرف سے پیش کیے گئے. سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے. ٹورنامنٹ کے سکیورٹی پلان میں مناسب غور کیا جائے گا۔
بی سی بی نے زور دیا. کہ وہ بنگلہ دیشی ٹیم کی محفوظ اور کامیاب شرکت کو یقینی بنانے کے لیے. آئی سی سی اور متعلقہ حکام کے ساتھ تعمیری اور پیشہ ورانہ بات چیت جاری رکھیں گے۔
یہ واضح ہے کہ بی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان معاملہ اب بھی بات چیت کے مرحلے میں ہے. اور دونوں فریقین اسے حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
