’بندر‘ بنانے کا الزام: مس انگلینڈ نے انڈیا میں مس ورلڈ مقابلہ چھوڑ دیا

0
1

جنوبی انڈیا کے شہر حیدرآباد میں منعقد ہونے والے مس ورلڈ 2025 کے فائنل سے ایک ہفتہ سے بھی کم وقت پہلے، مس انگلینڈ میلا میگی نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے مقابلہ چھوڑ دیا. کہ شرکا کو ’بندروں کی طرح بیٹھنے‘ پر مجبور کیا گیا ہے۔

مس ورلڈ آرگنائزیشن نے مس ​​انگلینڈ کے اس الزام کی تردید کی ہے کہ انہیں ’تفریح ​​کے لیے استعمال کیا گیا۔‘

نیوکوے، کارن وال سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ میلا میگی نے دی سن کو بتایا. کہ وہ ’اخلاقی طور پر‘ مقابلے میں شرکت نہیں کر سکتیں. کیونکہ مقابلہ ’پرانا‘ اور ’ماضی میں الجھا ہوا‘ تھا۔

جب وہ پہلی بار 16 مئی کو مقابلہ چھوڑ کر چلی گئیں. تو اس فیصلے کو ’ذاتی وجوہات‘ سے منسوب کیا گیا، لیکن میگی نے پھر دعویٰ کیا کہ شرکا کو درمیانی عمر کے مرد سرمایہ کاروں کو ’تفریح‘ مہیا کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

انہوں نے اخبار کو بتایا: ’چھ مہمانوں کی ہر میز پر دو لڑکیاں تھیں۔ ہم سے توقع کی جاتی تھی کہ پوری شام ان کے ساتھ بیٹھیں گے اور شکریہ کے طور پر ان کی تفریح ​​کریں گے۔

’مجھے یہ ناقابل یقین لگا۔ میں یہ سوچتی تھی. کہ ’یہ بہت غلط ہے۔‘ میں یہاں لوگوں کی تفریح ​​کے لیے نہیں آئی تھی۔ مس ورلڈ کے بارے میں بھی یہی سمجھا جاتا ہے، لیکن یہ ’پرانی اور ماضی میں الجھی ہوئی ہے۔ انہوں نے مجھے ایک طوائف جیسا محسوس کروایا۔‘

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.