لیمبرگینی. گاڑیوں سے انسیت کی وجہ سے اپنا نام ڈینی کیرن سے تبدیل کرکے ڈینی لیمبو رکھنے والے. ارب پتی برطانوی اداکار و گلوکار ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کر لیا۔
ریئلٹی ٹی وی سٹار اور کاروباری شخصیت ڈینی نے قبول اسلام کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔
انہوں نے مکہ میں مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کی اپنی ایک ویڈیو شیئر کی، جس کے ساتھ لکھا: ’آپ کو معلوم نہیں ہوتا. کہ زندگی آپ کو کس راستے پر لے جائے گی۔ میں کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب گیا تھا. مگر کام جلدی پایہ تکمیل کو پہنچ گیا. اور پھر ایک ایسے شخص سے ملا جو مجھے مکہ لے گیا، جہاں سے میرے ایک نئے روحانی اور جذباتی سفر کا آغاز ہوا۔‘
انہوں نے مزید لکھا: ’اب بطور نو مسلم میری لندن واپسی ہو گئی ہے۔‘
ڈینی کی جذبات سے بھرپور ویڈیو میں انہیں. خانہ کعبہ کے سامنے روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مکہ کے سفر
انسٹاگرام کی ہائی لائٹس ’مکہ کے سفر‘ میں انہوں نے اپنے ایک دوست کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی اور لکھا: ’شکریہ میرے بھائی باسط۔ آپ نے مجھے زندگی کے اصل معنی اور مقصد بتائے۔‘
ڈینی لیمبو، جن کا اصل نام ڈینی کیرن ہے، نے اطالوی سپر کار لیمبرگینی سے اپنے لگاؤ کا اظہار کرنے کے لیے ’لیمبو‘ کو اپنے نام کا حصہ بنایا تھا۔
ایک اندازے کے مطابق. ان کے اثاثہ جات کی مالیت 50 ملین پاؤنڈ ہے، جس کا ایک بڑا حصہ انہوں نے لندن میں ہوٹل کے کاروبار سے بنایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق. ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہونے والے. ڈینی لیمبو کی دو بہنیں اور ایک بھائی ہیں۔
انہوں نے 16 سال کی عمر میں تعلیم ادھوری چھوڑ کر گلوکاری کو بطور پیشہ اپنایا، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا، یہاں تک کہ ایک استاد نے انہیں ایک ناکام انسان قرار دے دیا۔
میوزک کے ساتھ ساتھ ڈینی نے ہوٹل کا کام بھی کیا، جس نے ان کی دولت میں بیش بہا اضافہ کیا. اور محض 22 سال کی عمر میں انہیں. کروڑ پتی انسانوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔