بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید کمی کا امکان

اسلام آباد:

بجلی کی قیمت میں چوتھی سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مزید 0.77 روپے بشمول ٹیکس فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

گزشتہ سال 25-2024 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی. درخواست، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں جمع کروائی۔ نیپرا نے اس درخواست پر 4اگست 2025 کو سماعت کی ہے۔

سماعت کے مطابق اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی واپسی اگست، ستمبر اور اکتوبر کے بلوں میں منفی 1.89 روپے فی یونٹ کے حساب سے متوقع ہے۔

منفی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ آنے کی بنیادی وجہ بجلی کی پیداواری کمپنیوں کے ساتھ ہونے والے ترمیمی معاہدے اور بجلی کی اضافی مانگ ہے جو کہ نرخوں میں کمی اور کیپٹِو پاور پلانٹس کی منتقلی کے باعث ممکن ہوئی۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ

اس طرح اگست کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.34 روپے فی یونٹ کی مزید کمی ہوگی۔

جون 2025 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بجلی کی. تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے سی پی پی اے نے 16جولائی 2025 کو نیپرا میں جمع کروائی۔ نیپرا نے اس درخواست پر 3 جولائی 2025 کو سماعت کی۔

سماعت کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.78 روپے فی یونٹ کی کمی متوقع ہے جو کہ اگست کے بلوں میں لاگو ہوگی۔ جولائی کے بلوں میں صارفین کو منفی 0.50 روپے فی یونٹ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ واپس ہوئی ہے۔

اس طرح، اگست کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی. مد میں 0.28 روپے فی یونٹ کی کمی متوقع ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.