سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کی چھوٹی بچی ’منی‘ اتنی بڑی ہوگئی کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔
سوشل میڈیا پر ہرشالی ملہوترا کی نئی ویڈیو. اور تصاویر نے دیکھنے والوں کو متاثر کردیا، کئی ایک نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
فلم بجرنگی بھائی جان 2015ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ہرشالی ملہوترا نے سلمان خان، کرینہ کپور اور نواز الدین صدیقی. کے ساتھ اسکرین شیئر کی تھی۔
پاکستانی لڑکی کا کردار نبھانے والی چھوٹی سی منی.کی اُس وقت عمر صرف 8 برس تھی. لیکن وہ 2023ء میں اتنی بڑی ہوگئیں کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔
ہرشالی ملہوترا جو آج کل اپنی تعلیم .کے ساتھ ڈانس کی تربیت بھی حاصل کررہی ہیں، کی تازہ ویڈیو ممبئی میں واقع ڈانس سینٹر کے باہر کی ہیں۔
اداکارہ کو فوٹوگرافروں نے ڈانس کلاس کے بعد انہیں روکا اور تصویر بنوانے سے متعلق کہا تو منی نے ہر ایک کو مسکراتے چہرے کے ساتھ تصاویر بنانے دیں۔
ہرشالی ملہوترا کی تازہ ویڈیو اور تصاویر جب سوشل میڈیا پر سامنے آئیں. تو ایک صارف نے کہا کہ ’یہ بچی کتنی جلدی بڑی ہوگئی، پتا ہی نہیں چلا‘، دوسرے نے لکھا کہ یار اس کی اسمائل کتنی پیاری ہے۔
ہرشالی ملہوترا اپنی روزمرہ زندگی سے. متعلق ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، انسٹاگرام پر ان کے فلورز کی تعداد 17 لاکھ سے زائد ہے۔