پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنی شادی کی انگوٹھی بھی اتار دی۔
کچھ دن پہلے ماڈل سمیرا کے ساتھ باکسر عامر خان کے غیر اخلاقی پیغامات کے تبادلے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
ان خبروں کے سامنے آنے کے بعد عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم میں مزید دوریاں پیدا ہوئیں. اور ان کے تعلقات میں سرد مہری آئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ازدواجی زندگی میں مشکلات کے باوجود عامر خان نے ماڈل سمیرا سے رابطہ رکھا، ملنے اور تصاویر بھیجنے کے پیغامات بھی بھیجے تھے۔
واضح رہے کہ شادی کی دسویں سالگرہ پر سابق ورلڈ چیمپئن باکسر کا ماڈل سمیرا کے ساتھ جنسی پیغامات کے تبادلے کا اسکینڈل سامنے آیا تھا۔
تین بچوں کے باپ عامر خان کی حرکت پر فریال مخدوم ناراض ہوئیں. اور وہ شوہر کی بار بار کی بے وفائی سے تنگ ہوکر الگ رہنے لگیں۔
فریال مخدوم کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ میری توجہ کا مرکز بچے ہیں. اور میں نے انہیں اس پوری صورتحال سے محفوظ رکھنا ہے۔