ای سگریٹ استعمال کرنے سے بھی ذیابیطس کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

سگریٹ

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ای سگریٹ سمیت منہ کے ذریعے استعمال کیے. جانے والے تمباکو کے استعمال سے بھی سگریٹ نوشی کی طرح ذیابیطس ٹائپ 2 کے شکار ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا. کہ سگریٹ نوشی کی طرح ای سگریٹ. اور تمباکو استعمال کرنے کے دوسرے ذرائع سے بھی ذیابیطس ٹائپ ٹو کے تمام چار ذیلی اقسام ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

طبی ویب سائٹ کے مطابق یورپین ایسوسی ایشن فار دی اسٹڈی آف ذیابیطس (EASD) کے سالانہ اجلاس میں پیش کیے گئے. نتائج کے مطابق دھنویں کے بغیر والے تمباکو کے استعمال سے بھی ذیابیطس ہونے. کے خطرات سگریٹ نوشی جتنے ہی ہوتے ہیں۔

تحقیق میں ناروے اور سویڈن کے پچھلے مطالعوں سے حاصل کردہ ڈیٹا کا جائزہ بھی لیا گیا، جس میں ذیابیطس ٹائپ 2 کے 3,300 سے زائد مریضوں اور تقریبا. 3,900 صحت مند افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں شامل شرکا کو ذیابیطس کی چار اقسام میں تقسیم کیا گیا، جس میں عمر سے متعلق ہلکی ذیابیطس (MARD)، موٹاپے سے متعلق ہلکی ذیابیطس (MOD)، شدید انسولین کی کمی والی ذیابیطس (SIDD) اور شدید انسولین مزاحمت والی ذیابیطس (SIRD) شامل تھیں۔

تمباکو نوشی

محققین نے شرکا کے تمباکو نوشی کے رجحانات پر بھی نظر ڈالی. کہ وہ فی الحال سگریٹ پیتے ہیں، پہلے پی چکے ہیں، یا کبھی نہیں پیتے تھے۔

مطالعے کے نتائج سے پتا چلا. کہ جن لوگوں نے کبھی خواہ ایک ہی سگریٹ کیوں نہ پیا. ہو یا اب ایک سگریٹ پیتے ہوں ان میں ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ غیر تمباکو نوشی کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ تھا۔

نتائج کے مطابق محض ایک سگریٹ استعمال کرنے والے افراد میں بھی شدید انسولین کی مزاحمت والی. ذیابیطس (SIRD) کا خطرہ سگریٹ. پینے والوں میں دگنا ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق اس کے علاوہ دیگر اقسام کے لیے خطرہ بھی بڑھتا ہے، تمام چاروں اقسام کے ذیابیطس کا خطرہ تمباکو استعمال کرنے والے افراد میں 20 سے 29 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

محققین نے نوٹ کیا کہ بغیر دھوئیں والی تمباکو. کی مصنوعات جیسا کہ ای سگریٹ، زبان کے ذریعے استعمال ہونے والے تمباکو سے بھی ذیابیطس. ہونے کے خطرات 13 سے 19 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.