ملک میں آج سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 5600 روپے اضافہ کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 58 ڈالر بڑھ کر 1997 ڈالر فی اونس ہے۔