ایپل نے اپنے اعلیٰ معیار کے فون کا ری ڈیزائن کیا گیا ورژن آئی فون 14 پرو متعارف کروا دیا ہے۔
اس میں سکرین کے اوپر والا حصہ notch ختم کر دیا گیا ہے جو کہ برسوں سےآئی فون کا حصہ تھا۔ اس کی بجائے، ڈسپلے کے سب سے اوپر ایک چھوٹا سا کٹ آؤٹ ہے، جس کے بارے میں ایپل نے کہا کہ یہ ’یقینی طور پر پہچان بن جائے گا۔‘
اس حصے میں جو سینسر تھے وہ سکڑ کر سکرین کے اوپر ایک چھوٹی سی گولی میں منتقل ہو گئے ہیں۔ نئے ڈیزائن کے سافٹ ویئر میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جو الرٹ اور بیک گراؤنڈ میں جاری سرگرمیوں کو ڈسپلے کے اوپر دکھاتا ہے۔
ایپل نے ڈسپلے کے سب سے اوپر اس جگہ کو ’ڈائنامک آئس لینڈ‘ کہا ہے۔ جب نئے الرٹ آتے ہیں۔ تو وہ گولی نما اس چھوٹے سے کٹ آؤٹ سے باہر آتے دکھائی دیتے ہیں۔
ایپل نے کہا کہ یہ سکرین کے پیچھے جاری ۔سرگرمیاں بھی دکھا سکتا ہے۔ جیسا کہ ایک شخص کون سی موسیقی سن رہا ہے۔
ايپل ڈسپلے
ایپل نے کہا کہ اس ڈائنامک آئس لینڈ سے ہٹ کر نئے ڈسپلے میں متعدد اپ گریڈز کی گئی ہیں۔
اس نے کہا کہ اس کے کناروں پر بارڈر چھوٹے ہیں اور یہ پہلے سے زیادہ روشن ہے۔
ایپل نے کہا ہے کہ اس سے کچھ اہم معلومات مثلاً نوٹیفکیشن ہر وقت بہت زیادہ بیٹری استعمال کیے بغیر دکھائی دیں گی۔
ایپل نے دعویٰ کیا کہ ان سب کے ساتھ یہ ڈسپلے کسی بھی سمارٹ فون میں سب سے جدید ہے۔
آئی فون 14 کے اندر اے 16 بائیونک چپ لگی ہے۔ جبکہ ایپل نے کہا کہ یہ چپ کسی حریف موبائل سے زیادہ تیز ہے، کمپنی نے اس بات کی مخصوص تفصیلات نہیں بتائیں۔ کہ یہ پچھلے آئی فون میں اے 15 بائیونک سے کتنی تیز ہے ۔ جس میں صرف حریفوں سے موازنہ کیا گیا ہے۔
یہ نئی چپ اپ گریڈ آئی فون 14 کے نان پرو ورژن میں دستیاب نہیں ہے۔ جس میں اعلیٰ ترین ورژن کے مقابلے میں بہت سے اپ گریڈ شامل نہیں۔
ایپل کی طرف سے اس اے 16 بائیونک کے ذریعے ممکن بنائے گئے نئے فیچرز عام آئی فون 14 کی طرح، کیمرے میں بہت سی بہتری سافٹ ویئر پر مبنی دکھائی دی۔
تاہم اس میں کیمرہ ہارڈ ویئر کو بہت بہتر بنایا گیا ہے۔ مثال کے طور پر ہارڈ ویئر میں بہتری کا مطلب ہے. کہ مرکزی کیمرہ کم روشنی میں دگنا اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔ اور پکسلز کی ایک بہت زیادہ تعداد کا مطلب ہے کہ یہ مزید اچھی تصاویر لینے کے قابل ہے