ملیے حقیقی خطروں کے کھلاڑی سے جس نے مادہ ایناکونڈا کو نہتے قابو میں کر لیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام. پر ان دنوں دی رئیل ٹارزن نامی اکاؤنٹ سے وینزویلا کے. جنگلات سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
یوں تو ایناکونڈا کی دہشت سے ہر کوئی واقف ہے. تاہم انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو ہمت اور بہادری کا مظاہرہ. کرتے ہوئے ندی میں موجود ایناکونڈا کو انتہائی مہارت سے. پکڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو کے کیپشن میں صارف نے اپنی مذکورہ مہم کا تجربہ بیان کرتے ہوئے. لکھا کہ ’کیا کامیاب مہم رہی، وینزویلا کے دیوہیکل ایناکونڈا کو کامیابی سے پکڑ لیا گیا‘۔
انسٹا گرام پر حال ہی میں شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 17.6 ملین سے زائد صارفین نے دیکھا اور 464 ہزار صارفین نے پسند کیا ہے۔