ایشوریہ سے متعلق سلمان خان کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی

بالی ووڈ کے بھائی جان، سلمان خان اور اداکارہ ایشوریہ رائےکے تعلق کو ختم ہوئے 22 برس بیت گئے لیکن اس رشتے کی بازگشت آج بھی سنائی دیتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو اچانک وائرل ہوگئی ہے، جس میں انہوں نے اپنے، ایشوریہ رائے اور اُن کی ابھیشیک بچن سے شادی پر گفتگو کی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے. مطابق کہا جاتا ہے .کہ سلمان خان اور ایشوریہ رائے کا تعلق 2002ء میں ختم ہوگیا تھا اور 20 اپریل 2007ء کو اداکارہ کی شادی ابھیشیک بچن سے ہوگئی تھی۔

سلمان خان نے اور نہ ہی ایشوریہ رائے نے باہمی رشتے اور قطع تعلق پر گفتگو کی ایک بار ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار سے اداکارہ سے بدسلوکی کے بارے میں استفسار کیا گیا۔

سلمان خان نے اس پر شائستگی سے جواب دیتے ہوئے کہا تھا. کہ اس معاملے پر کیا کہوں، میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں. کہ آپ کی ذاتی زندگی، پرسنل ہوتی ہے، اگر میں اپنے دفاع میں بات کروں گا ،تو جناب کہیں کوئی آپ کی زندگی کا حصہ تھا اور آپ ایسا کرکے اس سے انکار کررہے ہوں گے۔

خاموش

بالی ووڈ سپر اسٹار نے مزید کہا کہ بہترین کام یہی ہے. کہ خاموش رہا جائے، اتنے سال بیت گئے ہیں، آپ جانتے ہیں، وہ اب کسی کی بیوی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا .کہ اُن کی شادی ایک بڑے خاندان میں ہوئی ہے، میں بہت خوش ہوں، شادی ابھیشیک بچن سے ہوئی ہے، میرے خیال میں وہ بہت اچھا آدمی ہے، یہ وہ چیز ہے جو کوئی بھی سابقہ بوائے فرینڈ چاہے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے. مطابق دلچسپ بات یہ ہے. کہ ویڈیو ایسے وقت میں زیر گردش ہےجب ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کی شادی شدہ زندگی. کی مشکلات کی خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔

جوڑے کی زندگی میں مشکلات کی خبروں نے اس وقت تیزی پکڑی. جب وہ امبانی فیملی کی شادی میں. میڈیا کے روبرو الگ الگ ظاہر ہوئے، اس کے بعد ابھیشیک بچن نے ایشوریہ رائے کو سالگرہ. کی مبارک باد بھی نہیں دی۔

حقیقت یہ ہے. کہ تاحال ابھیشیک اور ایشوریہ رائے نے علیحدگی کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.