اچھے دنوں میں اپنی زندگی گزارنا نہ بھولیں، چاہے دن کتنے ہی کم ہوں، حنا خان

تیسری اسٹیج کے بریسٹ کینسر سے نبرد آزما بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنی بیماری کو اپنے عزم پر حاوی نہیں ہونے دیا اور وہ کام پر واپس آگئیں اور کہا کہ اچھے دنوں میں اپنی زندگی گزارنا نہ بھولیں، چاہے وہ کتنے ہی کم ہوں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں میک کرتے دیکھتا جاسکتا ہے اور یہ میک اپ انکی کام پر واپسی کےلیے ہے۔ 

ویڈیو میں حنا وگ پہنے نظر آ رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ ”شو جاری رہنا چاہیے“۔

انہوں نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ چھاتی کے سرطان کی تشخیص کے بعد میرا پہلا کام کا مشن ہے۔ زندگی کے سب سے بڑے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اس کو عمل میں لانا چیلنجنگ ہے۔

حنا خان نے یہ بھی لکھا. کہ اچھے دنوں میں اپنی زندگی گزارنا نہ بھولیں، چاہے وہ کتنے ہی کم ہوں، ان دنوں کی بھی اہمیت ہے۔ تبدیلی کو قبول کریں، فرق کو اپنائیں اور اسے معمول بنائیں۔

اپنے نوٹ میں حنا نے مزید لکھا کہ "میں اچھے دنوں کی منتظر ہوں. کیونکہ میں وہی کرتی ہوں جو مجھے پسند ہے۔”

حنا کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے کام سے محبت ہے، جب میں کام کر رہی ہوتی ہوں تو میں اپنے خواب جیتی ہوں اور یہ میری سب سے بڑی تحریک ہے۔ میں کام کرتی رہنا چاہتی ہوں۔

یہاں حنا نے ذکر کیا کہ وہ علاج کروا رہی ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے. کہ وہ ہمیشہ اسپتال میں ہیں۔

5 Comments

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.