گزشتہ ماہ انتقال کرنے والے اٹلی کے سابق وزیرِ اعظم سلویو برلوسکونی اپنی 33 سالہ گرل فرینڈ کے لیے کروڑوں کی دولت چھوڑ گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے سابق وزیرِ اعظم سلویو برلوسکونی وصیت میں اپنی گرل فرینڈ مارٹا فاسینا کے لیے 100 ملین یورو چھوڑ کر گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے 3 بار کے. وزیرِ اعظم کی کل دولت کا تخمینہ 6 بلین یورو سے زیادہ ہے۔
سلویو برلوسکونی اور مارٹا فاسینا کے درمیان تعلقات کا آغاز مارچ 2020 میں ہوا تھا. لیکن دونوں نے شادی نہیں کی تھی. تاہم اٹلی کے سابق وزیرِ اعظم نے بستر مرگ پر مارٹا فاسینا کو اپنی اہلیہ کہا تھا۔
مارٹا فاسینا 2018 سے اٹلی کی پارلیمنٹ کی رکن ہیں اور فورزا اٹالیا پارٹی کی بھی ممبر ہیں۔
فورزا اٹالیا پارٹی کی بنیاد سلویو برلوسکونی نے 1994 میں رکھی تھی. جب انہوں نے پہلی بار سیاست میں قدم رکھا تھا۔
واضح رہے کہ سلویو برلوسکونی ایک ارب پتی تاجر تھے. جنہوں نے اپنے ملک کے سیاسی منظر نامے کو تبدیل کرنے سے پہلے وہاں کی سب سے بڑی میڈیا کمپنی بنائی۔
سلویو برلوسکونی جو کہ جولائی 1994 سے 1995، 2001 سے 2006 اور 2008 سے 2011 کے دوران اٹلی کے وزیر اعظم رہے، موت سے قبل لیوکیمیا میں مبتلا تھے. اور حال ہی میں انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوا تھا۔