انٹر بینک میں آج ڈالر مزید سستا ہونے کے بعد 290 روپے سے نیچے آ گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 16 پیسے سستا ہو کر 289 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 17 روپے 40 پیسے سستا ہوا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 290 روپے 86 پیسے کا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 292 روپے کا ہو گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 27 پوائنٹس کم ہو کر 46 ہزار 366 پر آ گیا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 46 ہزار 393 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔