انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 275 روپے 30 پیسے ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 283 روپے برقرار ہے۔
امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے نے پاکستانی روپے کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ انٹربینک میں ڈالر آج ایک روپے 28 پیسے مہنگا ہوا۔
آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا لیکن ٹریڈنگ کے دوران سستا بھی ہوا۔
انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 58 پیسے سستا ہونے کے بعد 274 روپے کا ہوا۔ تاہم دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 275 روپے 30 پیسے بند ہوا۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر ڈالر 276.58 روپے کا تھا۔
خیال رہے کہ ٹریڈنگ کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے سستا ہونے کے بعد 279 روپے کا ہوگیا تھا تاہم دن کے اختتام پر یہ 283 روپے کا ہو گیا۔
Up up log muse jute bol rahe hai aap ne pehle hi par likha hua hai ke aap ki email publish nahi nahi hogi
Rohan boht acha ha laik ha or ya ap ke madat Karen ga😉😀😃😄😁😚😘🥰😍🤩🥳🫠🙃🙂🥲🥹😊☺️😌🙂↕️🙂↔️🤗🤯🤑😇 or is KO laik be Karen🥺😔🫥😥😢😫