امریکہ یوکرین کو مزید 60 کروڑ ڈالر فوجی امداد دے گا

امریکی محکمہ خارجہ کو وائٹ ہاؤس کی طرف سے بھیجے گئے دستاویزات کے مطابق روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی مدد کے لیے امریکہ مزید 60 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد بھیجے گا۔

یوکرین
امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن پانچ اگست 2022 کو ویتنام میں ایک پریس کانفرنس کر رہے ہیں

خبررساں ایجنسی ۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ۔وائٹ ہاؤس نے کہا کہ محکمہ دفاع یوکرین کو21 ویں بار ہتھیار اور فوجی امداد بھیج رہا ہے۔

فوجی امداد کے حالیہ پیکیج میں اسی قسم کا گولہ بارود اور سازوسامان شامل ہوگا۔ جس کی مدد سے یوکرینی افواج نے اپنے ملک کے مشرق اور جنوب کے کچھ حصوں میں روسی افواج کو شکست دی۔

وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا کہ یوکرین کے عوام قابل ستائش حوصلے۔ اور عزم کے ساتھ اپنے وطن کا دفاع کر رہے ہیں اور اپنے مستقبل کے لیے لڑ رہے ہیں۔

امريکی فوجی امداد

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ’ ہم جو امداد فراہم کر رہے ہیں۔ اسے میدان جنگ میں نمایاں کامیابیوں اور ور وقت آنے پر مذاکرات کی میز پر یوکرین کا پلڑا بھاری رکھنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔‘

خبررساں ایجنسی روئٹر کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی صدارتی ڈرا ڈاؤن اتھارٹی کا استعمال کرتے ہوئے۔ اس امداد کی اجازت دی۔ اس اتھارٹی سے صدر کو امریکی اسلحے کے ذخیرے سے زائد ہتھیاروں کی منتقلی کی اجازت دینے کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔

 پینٹاگون نے کہا کہ پیکیج میں ہائی موبلیٹی آرٹلری راکٹ سسٹمز (ہیمارس)، نائٹ ویژن گاگلز، کلے مور مائنز، مائن کلیئرنگ آلات، 105 ملی میٹر آرٹلری راؤنڈ اور 155 ملی میٹر پریسیژن گائیڈڈ آرٹلری راؤنڈ شامل ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے میمو میں یہ بھی بتایا گیا ہے۔ کہ یہ رقم فوجی تعلیم اور تربیت کے لیے استعمال کی جائے گی۔

روس کے حملے کے بعد امریکہ نے یوکرین کو تقریباً 15.1 ارب ڈالر کی سکیورٹی امداد بھیجی ہے۔

پینٹاگون نے کہا کہ کیئف میں جنگ کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے امریکہ یوکرین کو اہم صلاحیتیں فراہم کرنے کے لیے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.