امریکا میں اغوا کیے گئے بھارتی نژاد خاندان کے افراد کی لاشیں ریاست کیلیفورنیا کے کھیتوں سے مل گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میاں بیوی، انکی 8 ماہ کی بچی اور ایک رشتے دار کو کچھ دن قبل اغوا کیا گیا تھا۔
امریکی پولیس کے مطابق چاروں لاشیں گزشتہ شام کسان کو ملیں ۔جس نے بعد اذاں حکام کو اس حوالے سے اطلاع دی۔
امریکی پولیس نے بھارتی خاندان. کے اغوا .کی ویڈیو بھی گزشتہ روز جاری کی تھی۔ جبکہ اغوا کے ایک روز بعد 48 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے۔ شخص نے خودکشی کی کوشش کی جو اب اسپتال میں زیر علاج ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے شخص کے اہل خانہ نے پولیس سے. رابطہ کر کے بتایا ہے کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔