افغانستان کیخلاف سیریز، پی سی بی نے کوچز کا اعلان بھی کردیا

افغانستان
پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے کوچز کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ عبدالرحمان ہیڈ کوچ، عمر گل بولنگ اور محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے۔

پی یس بی کا کہنا ہے کہ عبدالمجید فیلڈنگ کوچ، منصور رانا ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

افغانستان
شاداب خان

کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈرائیکس سائمن ٹرینر، کلف ڈیکن فزیو اور طلحہ اعجاز اینالسٹ ہوں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی سلیکشن کمیٹی ہارون رشید نے ایک روز قبل افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

ٹیم کے مستقل کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے۔ جبکہ نائب کپتان شاداب خان کو افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.