اسلام آباد میں پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون برطانوی سفارتکار نکلی

0
2
ٹکر

اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون برطانوی سفارتکار نکلی۔

برطانوی ہائی کمیشن کی تھرڈ سیکریٹری کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں لاپرواہی اور اشارہ توڑنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کی تھرڈ سیکریٹری نے ٹریفک اشارہ توڑا، تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس پر سوار پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

ایف آئی آر کے مطابق زخمی پولیس اہلکار امیر داد کاکڑ سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز غیرملکی ہائی کمیشن کی اہلکار نے پولیس کانسٹیبل پر گاڑی چڑھا دی تھی.

ذرائع کے مطابق حادثہ شاہراہ دستور پر سگنل توڑنے پر پیش آیا تھا۔ پولیس کانسٹیبل کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.