
اسلام آباد: حکام نے بدھ کے روز الرٹ جاری کر دیا ہے کہ 22 اور 23 جنوری کو ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور برفباری کا امکان ہے، جس کی وجہ سے ندی نالوں میں سیلاب آنے اور سڑکوں کی بندش کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے
پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی). کے مطابق، 22 اور 23 جنوری کے دوران ملک کے تمام صوبوں اور شمالی علاقوں میں بارش اور شدید برفباری متوقع ہے. نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے). نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
شمالی علاقوں میں ناران، کاگھان، دیر، سوات، کلام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو، مری، گلیات، نیلم ویلی، باغ، پونچھ، حویلی اور راولاکوٹ میں شدید بارش اور برفباری ہوگی، جس سے سڑکیں بند ہونے اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
وقفے وقفے سے بارش
پنجاب میں راولپنڈی، لاہور سمیت بڑے شہروں میں وسیع پیمانے پر وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان متوقع ہیں. اسلام آباد میں ابر آلود موسم کے ساتھ وقفے وقفے سے ہوگی. جبکہ بعض مقامات پر شدید بارش اور اولے بھی گر سکتے ہیں۔
خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تمام بڑے اضلاع میں وسیع پیمانے پر وقفے وقفے سے بارش اور برفباری ہوگی۔ سندھ میں صوبے کے بیشتر علاقوں میں ٹھنڈا اور ابر آلود موسم رہے گا. جبکہ کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
اس گیلے موسم کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے. پنجاب کی پی ڈی ایم اے نے بھی مری. گلیات وغیرہ میں شدید اور برفباری کی پیش گوئی. کے باعث سیاحوں اور مقامی باشندوں سے احتیاطی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
