چاند کی جانب روانہ کیا جانے والا پاکستان کا پہلا مصنوعی سیارہ آئی کیوب قمر کامیابی سے اس کے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔
یہ مصنوعی سیارہ چین کے خلائی راکٹ چینگ ای سکس کی مدد سے تین مئی کو چاند کی جانب روانہ کیا گیا تھا. اور پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا تھا۔
پاکستان کا سیٹلائٹ مشن تین سے چھ. ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا. اوراس دوران چاند کی سطح کی تصاویر لے گا۔
‘آئی کیوب قمر’ مشن کی ٹیم کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ مصنوعی سیارہ آٹھ مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 14 منٹ پر چاند کے مدار میں داخل ہوا. اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس کے تمام کنٹرولز اور دیگر نظام ٹھیک کام کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر خرم کے مطابق جائزے کا. یہ عمل مزید چند دن جاری رہے گا. جس کے بعد ہی یہ مصنوعی سیارہ اپنا کام شروع کرے گا۔
قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
تین مئی کو اس مصنوعی سیارے کی کامیاب روانگی. کے بعد پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا. کہ ’آئی کیوب قمر‘ سیٹلائٹ خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے۔
ان کا کہنا ہے. کہ جوہری میدان کی طرح اس میدان میں. بھی ہمارے سائنسدان، انجینیئرز اور ہنرمند اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی، اس کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید، سپارکو سمیت تمام ٹیم خاص طور پر پراجیکٹ میں حصہ لینے والے طالب علموں کوخراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آٹھ ممالک میں سے صرف پاکستان کے منصوبے کو قبول کیا جانا. ہمارے سائنسدانوں اور ماہرین کی قابلیت کا اعتراف ہے. اور یہ تکنیکی ترقی کے سفر کا بہت تاریخی لمحہ ہے، اس اہم کامیابی سے پاکستان خلا کے بامقصد استعمال کے نئے دور میں داخل ہو گیا۔
ان کا کہنا تھا. کہ یہ کامیابی سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے شعبے. میں پاکستان کی صلاحیتوں کو بڑھائے گی، سائنسی تحقیق، اقتصادی ترقی اور قومی سلامتی کے لیے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی۔