آئی وی ایف مکس اپ، خاتون نے دوسرے کے بچے کو جنم دے دیا

0
1

آسٹریلیا میں ’ان وائٹرو فرٹیلیٹی‘ (آئی وی ایف) کے ذریعے حمل ٹھہرانے کے عمل کے دوران خاتون نے غلط ’ایمبریو‘ یعنی جنین ملنے پر دوسرے کے بچے کو جنم دے دیا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق آسٹریلیا میں آئی وی ایف کے ذریعے بے اولاد جوڑوں کو اولاد کی نعمت سے نوازنے کا علاج فراہم کرنے والے بڑے نیٹ ورک. میں سے ایک نے اپنی غلط تسلیم کرتے ہوئے. متاثرین کو مالی مدد اور معاونت فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’موناش آئی وی ایف‘ کلینک نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے. بتایا کہ ان کے برسبین شہر میں موجود کلینک کے انسانی عملے سے غلطی ہوئی۔

بچے کو جنم

کلینک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جس خاتون نے دوسرے کے بچے کو جنم دیا، انہیں معاملے سے آگاہ کردیا گیا جب کہ ان سے معافی بھی مانگ لی گئی ہے۔

کلینک کے مطابق مذکورہ. انسانی غلطی کا احساس فروری 2025 میں اس وقت ہوا، جب بچے کو جنم دینے والے جوڑے نے اپنے. رہ جانے والے ایمبریوز یعنی جنین مانگے، جس دوران پایا گیا کہ ان کے جنین میں ایک اضافی جنین تھا۔

کلینک کا کہنا تھا کہ خاتون کے رحم مادر میں جنین داخل کرنے. کے بعد ان کے بچ جانے والے جنین میں اضافی ایمبریو کی موجودگی پر تفتیش شروع کی. تو معلوم ہوا کہ خاتون کو غلط جنین دیا گیا تھا، جس سے بچے کی پیدائش ہوئی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.