قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹیم میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے ورلڈکپ جیتنے کےلیے پُرامید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ بھارت جاکر ورلڈکپ جیتیں۔
آئی سی سی ڈیجیٹل سے بات چیت میں شاداب خان کا کہنا تھا. کہ جب بھی آپ پاکستان اسکواڈ کا حصہ بنتے ہو تو خوشی تو ہوتی ہے۔
قومی ٹیم کے بولنگ آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ ٹیم کا حصہ بننا اور بھی خوش آئند بات ہے۔ جو ٹیم منتخب ہوئی ہے یہ لڑکے کافی عرصے سے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوشش کریں گے ٹیم میں جو بھائی چارہ ہے اس کو قائم رکھیں اور بھارت جا کر ورلڈکپ جیتیں۔