وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے کراچی کے علاقے گلشن معمار میں کارروائی کرتے ہوئے ویزا فراڈ اور ہیومن اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل بہاول اوستو کے احکامات پر. گرفتار ملزمان جواد اور طاہر ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث رہے ہیں.
ملزمان سادہ لوح شہریوں کو شینجن ویزے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم وصول کرتے تھے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان بھاری رقوم کے عوض جعلی ویزے فراہم کرتے تھے۔
چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد. میں پاسپورٹس، مہریں اور دیگر .دستاویزات برآمد کرلی گئی ہیں۔ ملزمان کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔