چینی خاتون درختوں سے گلے کیوں ملتی ہیں؟ پوسٹ وائرل

1
4

چین کے تجارتی و صعنتی مرکز شنگھائی کی ایک خاتون کی جانب سے درختوں کو گلے لگانے کے عمل کو نفسیاتی فوائد کا حامل قرار دیا ہے۔

کیشی شیکی نامی اس خاتون نے پہلی بار اس سال اپریل میں اپنے شوہر کے ساتھ گھر سے نکلی تو ایک درخت سے جاکر لپٹ گئی۔ اس نے فوری طور پر اس کے مثبت اثرات کو محسوس کیا۔ 

خاتون کے دعوے کے .مطابق کام کے دباؤ کی وجہ سے اس کے کان مستقل بجتے تھے. لیکن جب وہ درخت کے تنے سے جا کر لپٹی تو جادوئی طور اسے اس عارضے سے افاقہ ہوا۔ 

اس نے کہا کہ پہلے تجربے نے اس کے اندر یہ تحرک پیدا کی کہ وہ نہ صرف دیگر درختوں سے بھی گلے ملے بلکہ وہ اس اسٹوری کو دوسروں سے شیئر بھی کرے تاکہ. وہ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انسٹاگرام کے چینی ورژن ژیاشومگشو میں اس کی جانب سے کی گئی. یہ پوسٹ وائرل ہوئی۔ 

اس پوسٹ میں اس کا کہنا تھا. کہ شنگھائی شہر کے ایک فاریسٹ پارک میں موجود ایک ہزار برس پرانے ایک درخت کو گلے لگایا تو اس نے بے پناہ سکون اور راحت محسوس کی۔

اس نے کہا کہ جب وہ انسانوں سے بغلگیر ہوتی تو ہمیشہ نروس رہتی تھی. لیکن درختوں سے گلے ملنے پر مختلف احساس ہوا. اور یوں لگا کہ وہ خاموشی اور صبر کے ساتھ آپ کو سنتے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.