پاکستان ویمن فٹبال ٹیم 8 سال بعد کل پہلا انٹرنیشنل میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ ویمن ٹیم نے آخری مرتبہ 2014 میں انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔
ساف فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل مدِمقابل ہوں گی، 2014 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کی ویمنز ٹیم کوئی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔
اسکواڈ میں شامل بیشتر کھلاڑی انٹرنیشنل ڈیبو کریں گی. البتہ 7 پلیئرز ایسی ہیں جو پہلے بھی انٹرنیشنل میچ کھیل چکی ہیں۔
میچ کے حوالے سے کپتان ماریہ خان کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی لمحہ ہے. جس کے لیے ہر کھلاڑی پُرجوش ہے، وہ ساف کپ 2022 میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گی۔