
پاکستان انڈر 19 آج ہرارے اسپورٹس کلب میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ انڈر 19 کا سامنا کرے گا. مقابلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا
پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا دوسرا سپر سکس مرحلے کا میچ یکم فروری بروز اتوار. کو بلاؤایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں بھارت کے خلاف کھیلے گی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف منگل کا میچ پاکستانی ناظرین کے لیے. پی ٹی وی اسپورٹس اور جیو سپر پر براہ راست نشر کیا جائے گا. جبکہ مائی کو، تماشہ، اے آر وائے زیپ اور ٹیپ میڈ پر لائیو اسٹریمنگ. کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔
قومی ٹیم کے کپتان فرحان یوسف کی قیادت میں پاکستان انڈر 19 اسکواڈ نے پیر کے روز ہرارے کے تکاشنگا اسپورٹس کلب میں تربیتی سیشن کیا۔ ہیڈ کوچ شاہد انور کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کی مشقوں اور نیٹ سیشنز میں بھرپور حصہ لیا. تاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف اہم مقابلے کے لیے. تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔
آمنے سامنے
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان. اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 16 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں، جن میں پاکستان نے 12 اور نیوزی لینڈ نے چار میچ جیتے ہیں۔ دونوں ٹیموں کا آخری آمنا سامنا جنوبی. افریقہ کے شہر ایسٹ لندن میں گزشتہ ایڈیشن کے دوران ہوا تھا، جہاں پاکستان نے 10 وکٹوں سے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔
پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ ٹیم کی تیاری تسلی بخش ہے اور کھلاڑی سپر سکس کے ابتدائی میچ کے لیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ منظرنامہ پر مبنی پریکٹس میچ نے ٹیم کو قیمتی تجربہ فراہم کیا ہے، اور اب ناک آؤٹ مرحلے میں ہر میچ ہمارے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔
فرحان یوسف نے مزید کہا. کہ ٹیم. کے تمام کھلاڑی میدان میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ فاسٹ بولر علی رضا کی شاندار اسپیلز بولنگ یونٹ کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہو رہی ہیں۔ ان کی کارکردگی ابتدائی کامیابیاں. دلا کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کرتی ہے۔
