پاکستانی شیف کے چکن تندوری نے ریمزی کو بھی تعریف پر مجبور کر دیا

مشہور برطانوی شیف گورڈن ریمزی ایک امریکی ریئلٹی شو میں پاکستانی نژاد شیف مریم اشتیاق کے تندوری چکن پر پاکستانی کھانوں کی تعریف میں بول اٹھے۔

’نیکسٹ لیول شیف سیزن 4‘ کے ججز پینل میں عالمی ایوارڈ یافتہ شیف شامل ہیں اور اس بار مشہور برطانوی شیف گورڈن ریمزی بھی شامل ہیں. جو ایک انتہائی درجے کے نقاد ہیں. اور ان سے کھانے کی تعریف کروانا ناممکن ہی تصور کیا جاتا ہے۔

مریم اشتیاق نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں’نیکسٹ لیول شیف‘ کے جج اور معروف سلیبریٹی شیف گورڈن ریمزی سے ان کے بنائے ہوئے تندوری چکن پر ایک دلچسپ مکالمہ ہوا۔

ریمزی کے پوچھنے پر مریم نے بتایا. کہ وہ تندوری چکن اور اس کے ساتھ دہی کا رائتہ بنا رہی ہیں. جس کو چکھتے ساتھ ہی انہیں برطانوی شیف سے داد ملی۔

تعلق پاکستان سے

جس کے بعد مریم نے انہیں بتایا کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہیں اور ان کی ڈش میں ان کے ملک کا ذائقہ ہے۔

جس پر ریمزی نے تعریفی انداز میں کہا کہ ’چند بہترین کھانوں. میں سے ایک پاکستانی کھانے ہیں۔‘

جب مریم نے کہا ان کھانوں میں مرچیں تیز ہوتی ہیں تو برطانوی شیف نے برملا کہا کہ ’بالکل، لیکن خوشبو سے بھرپور ہوتے ہیں، زبردست۔‘

جب ججز کو ڈش پیش کرنے کا وقت آیا تو دوسری چیف نے بھی مریم کے بنائے ہوئے تندوری چکن کی بے حد تعریف کی۔

اس پر گورڈن ریمزی نے کہا کہ ’جس پاکستانی پس منظر میں آپ پلی بڑھی ہیں. اس کی مثال اس کھانے سے ملتی ہے اور یہ واضح ہے۔‘

مریم اس موقعے پر جذبات سے آبدیدہ نظر آئیں. اور شو میں گفتگو کے دوران کہنے لگیں. کہ ’میں شروع سے ہی پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتی تھی۔‘

پاکستانی نژاد امریکی شیف

مریم اشتیاق پاکستانی نژاد امریکی شیف ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے  ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں۔

فیس بُک پروفائل کے مطابق مریم اشتیاق نیویارک میں مقیم ہیں۔

امریکی ٹی وی چینل ’فوکس‘ پر نشر ہونے والا ’نیکسٹ لیول‘ ایک امریکی ریئلٹی شو ہے، جس کی شروعاد 2022 میں ہوئی تھی۔

گورڈن ریمزی دنیا کے بہترین شیفز میں سے ایک ہیں. اور مشہور ریسٹورنٹ چین ’گارڈن ریمزی ریسٹورنٹس‘ کے بھی مالک ہیں۔

اس وقت کھانے کے شوقین افراد میں اس شو کو کافی مقبولیت حاصل ہے۔

تبصره

  1. Die Auszahlung erfolgt direkt am Automaten oder über das Casino
    Personal für höhere Gewinne. Beliebte Spiele wie Jin Ji Bao
    Xi Grand und Aladdin’s Fortune versprechen neben hohen Gewinnen auch
    ein packendes Spielerlebnis. Von den klassischen Walzen-Slotmaschinen bis zu den modernen Video-Spielautomaten, das Casino
    deckt alle Vorlieben ab.
    Wer Online Casinospiele genießen möchte, wird feststellen, dass
    jedes seriöse Online-Casino ein festgelegtes Casino Alter
    verlangt. Anderswo kann das Casino Amerika Alter bereits ab
    18 Jahren gelten, abhängig von den regionalen Gesetzen. Portugiesische Casinos
    sind zudem bekannt für ihre strengen Kontrollen, um sicherzustellen, dass diese Altersgrenze stets eingehalten wird.

    Das Portugal Casino Alter beträgt 18 Jahre, was Volljährigen den Zutritt zu Spielbanken erlaubt.

    Alle Spielbanken kontrollieren streng, sodass ein Altersnachweis bei
    jedem Besuch erforderlich ist. Diese Regelung macht Monaco einzigartig, da
    Monegassen selbst die berühmten Casinos des Landes nicht betreten dürfen.

    References:
    https://online-spielhallen.de/umfassende-robocat-casino-erfahrungen-ein-detaillierter-bericht/

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.