ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد جہاں ٹوئٹر بلیو ٹک کے لیے ماہانہ 8 ڈالر فیس کی وصولی کا اعلان کیا گیا ہے۔ وہیں اب خبر سامنے آئی ہے کہ ٹوئٹر پر تمام اکاؤنٹس کو تین مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا۔
اس وقت ٹوئٹر بلیو نامی سروس کی سربراہ ایسٹر کرافورڈ نے۔ تصدیق کی ہے کہ پلیٹ فارم ۔پر تین کیٹیگریز کے اکاؤنٹس متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے ۔’سی این بی سی‘ ۔کے مطابق ٹوئٹر کی پراڈکٹ منیجر اور ٹوئٹر بلیو کی ہیڈ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اب ٹوئٹر پر بلیو ٹک حاصل کرنے کے لیے پہلی کی طرح اپنی شناخت ظاہر کرنے کے لیے تحریریں یا دوسرے قانونی دستاویزات فراہم نہیں کرنے پڑیں گے۔
ماہانہ 8 ڈالر
ان کی جانب سے بتائی گئی۔ باتوں کے مطابق اب ٹوئٹر پر ہر صارف کو ماہانہ 8 ڈالر فیس کے عوض بلیو ٹک دیے جانے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسی طرح جن افراد یا اداروں کے پاس پہلے سے ہی بلیو ٹک موجود ہے۔ اور جب ان سے ماہانہ فیس وصول کی جائے گی۔ تو ان کے اکاؤنٹ کے آگے۔ ’آفیشل‘ کا لیبل بھی نظر آئے گا۔
ایسٹر کرافورڈ نے بتایا کہ نئے منصوبے ۔کے تحت ٹوئٹر پر موجود تمام اکاؤنٹس کو تین اقسام یا کیٹیگریز میں تقسیم کردیا جائے گا، جس میں سے ایک ’آفیشل، دوسرا بلیو ٹک جب کہ تیسرا ’ان لیبلڈ‘ اکاؤنٹ ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نئے منصوبے کے تحت صارفین پر ٹوئٹر بلیو۔ کی سروس حاصل کرنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جائے گا بلکہ وہ ماہانہ فیس دینے یا نہ دینے سے متعلق آزاد ہوں گے لیکن جو لوگ سروس کو سبسکرائب نہیں کریں گے، ان کا اکاؤنٹس ’ان لیبلڈ‘ رہیں گے۔
ان کے مطابق ’آفیشل‘ کی کیٹیگریز میں تمام ادارے، تنظیمیں۔ سربراہ اور معروف شخصیات کو شامل کیا جائے گا، ممکن ہے۔ کہ بعض عام صحافیوں اور کارکنان کو بھی مذکورہ کیٹیگری میں شامل کیا جائے۔
انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ نئے منصوبے پر کب تک عملدآرمد ہوگا۔ تاہم انہوں بتایا کہ اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔