پاکستان نے ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں اپنی دو وکٹیں گنوا دی ہیں. جن میں ایک بڑی وکٹ بابر اعظم کی بھی شامل ہے۔
اب تک پاکستان نے 11 اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنائے ہیں۔
پاکستان کے آؤٹ ہونے والے دوسرے بلے باز بابر اعظم تھے. جو اس ورلڈ کپ میں دوسری مرتبہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں۔
وہ صرف 10 رنز ہی بنا سکے۔
پاکستان کو ہدف کے تعاقب میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا ہے. جب امام الحق ایک بار پھر شاٹ بال کو کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے۔
امام الحق نے ایک روزہ میچوں میں اپنے انفرادی تین ہزار رنز مکمل کرتے ہی مدوشانکا کی ایک شاٹ بال کو کھیلنے کی کوشش کی۔
پاکستان نے چار اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 20 رنز بنائے ہیں۔