
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی موجودہ زرِمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق. ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر 11 جولائی کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 7.16 کروڑ ڈالرز کم ہوئے۔
اسٹیٹ بینک نے اعلامیے میں بتایا ہے کہ ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 11 جولائی تک 19.95 ارب ڈالرز رہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے. کہ اسٹیٹ بینک کے زرِمبادلہ کے ذخائر 2.34 کروڑ ڈالرز کے اضافے سے 14.52 ارب ڈالرز رہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق. کمرشل بینکوں کے زرِمبادلہ کے ذخائر 9.5 کروڑ ڈالرز کم ہوکر 5.43 ارب ڈالرز رہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران دو کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری 11 جولائی 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہواْ
جس کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 52 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور مجموعی مالیت 19 ارب 95 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
اعلامیے کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 43 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔