ملتان میں پی ایس ایل 8 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب

پی ایس ایل کی رنگارنگ تقریب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2023 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کا آغاز آئمہ بیگ کی آواز کے ساتھ ہوا جہاں انہوں نے قومی ترانہ گایا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، لیگ کے رواں سیزن کا پہلا میچ بھی ملتان میں میزبان اور دفاعی چمپیئن ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔

افتتاحی تقریب میں لیگ کے آفیشل ترانا گانے والے عاصم اظہر. فارس شفیع اور شائے گل نے بھی پرفارم کیا. جبکہ مرکزی اسپانسر ایچ بی ایل کے صدر نے بھی خطاب کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا. کہ یہ یاد ہونا چاہیے کہ یہ سفر کہاں سے شروع ہوئے اور آج ملتان میں کیسے افتتاحی تقریب ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دبئی سے یہ سفر شروع ہوا تھا، پھر لاہور، پھر کراچی اور اب ملتان اور اگلے سال ہم کوئٹہ اور پشاور جائیں گے۔

ملکی و غير ملکی کھلاڑی

نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل نے پاکستان کو بہت سے اثاثے دیے ہیں، عوام کو خوش کیا ہے، یہ ایک ایسا انٹرنیشنل برانڈ بنا ہے، جس کے بارے میں ہم فخر کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سوال 21 غیرملکی اور 31 یا 14 پاکستانی کھلاڑی اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں. اس پی ایس ایل نے شاہین شاہ، حارث رؤف، حسن علی اور دیگر کئی کھلاڑی دیے ہیں. اور یہ پی ایس ایل مزید چمکے گا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ لاہور میرے دل میں ہے اور ملتان میں میرےذہن ہے تو دیکھنا ہے. کہ آج دل جیتے گا یا ذہن جیتے گا لیکن آج جو ستارے چمک رہے ہیں. یہ سب ستارے ہمارے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو مبارک ہو، آج ایک خوش آئند دن ہے. اور ٹرافی آج یہاں پہنچ چکی ہے. اور اب کھلاڑیوں اور ٹیموں پر منحصر ہے کون جیتتا ہے. پہلے ہی مبارک ہو اور کھیل شروع کرتے ہیں۔

پی ایس ایل 8 کا پہلا میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم ملتان سلطانز اور دفاعی چمپیئن لاہور قلندرز کے درمیان شیڈول ہے۔

5 Comments

  1. Looking at this article, I miss the time when I didn’t wear a mask. baccaratcommunity Hopefully this corona will end soon. My blog is a blog that mainly posts pictures of daily life before Corona and landscapes at that time. If you want to remember that time again, please visit us.

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.