مسلسل بارشوں سے خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے: پی ڈی ایم اے

مسلسل بارشوں سے خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے: پی ڈی ایم اے

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبے میں بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے گلوف الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے. کہ تیز اور مسلسل بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے واقعات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

صوبائی ادارے کی جانب سے اپر اور لوئر چترال، دیر، سوات اور اپر کوہستان کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے. کہ ان علاقوں میں گلیشیئرز کے پھٹنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے. کہ اس دوران متعلقہ اضلاع میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.