مسجد الحرام میں بچوں کو لانے کے حوالے سے ضوابط جاری

2
0

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں بچوں کو لانے کے حوالے سے ضوابط جاری کردیے ہیں۔

مسجد الحرام
مسجد الحرام

ریاض سے میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے کہا کہ بچوں سے مسجد الحرام کا احترام کروانا والدین کی ذمہ داری میں شامل ہے۔

حکام کے مطابق مسجد الحرام پہنچنے سے قبل بچوں کو نفسیاتی طور پر تیار کرنے کے ساتھ انہیں آگاہ کیا جائے۔ کہ وہ بہت مقدس جگہ پر ہیں۔ جہاں کھیل کود یا دوسروں کو پریشان کرنا منع ہے۔ اور خاموشی سے مناسک کی ادائیگی کی جاتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انہیں یہ بھی سکھایا جائے کہ يہاں کی تمام چیزیں انتہائی محترم ہیں۔ اسی طرح صفائی کا اہتمام کروایا جائے نیز پانی گرانے سے منع کیا جائے۔ 

سعودی حکام نے مزید کہا کہ دوران نماز بچوں کو ساتھ رکھا جائے اور ان کی نگرانی بھی کی جائے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.